تلنگانہ

خاتون ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا ایم آر او گرفتار – جیل منتقل ؛ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے پیگڈاپلی کے ایم آر او رویندر نائیک کے خلاف خاتون ملازمہ نے سنگین الزامات عائد کئے۔ سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران ساتھ کام کرنے والی خاتون ملازمہ  کو رویندر نائیک نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور واٹس ایپ پر فحش پیغامات بھیجے اور نازیبا فون کالز کیں۔ متاثرہ خاتون نے اس سلسلے میں پولیس میں تحریری شکایت درج کروائی۔

 

شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایم آر او رویندر نائیک کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے حراست میں لے لیا۔ گرفتار اہم ار او کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں معزز جج نے رویندر نائیک کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ میں دے دیا۔

 

اس واقعہ کے بعد مقامی عہدیداروں اور ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور خاتون ملازمین متاثرہ خاتون کے لیے انصاف دلانے کا مطالبہ کررہے ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button