تلنگانہ
تلنگانہ میں 129 بلدیات کے میونسپل کمشنرس کے تبادلے

حیدرآباد _ 24 جون ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے بلدی نظم و نسق میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کی بلدیات میں انتظامی سطح پر بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں کی ہیں۔
اس سلسلہ میں ریاست بھر کے 129 میونسپل کمشنروں کے تبادلے کیے گیے۔ذرائع کے مطابق تبادلہ کیے گئے افراد میں بعض کو ترقی دی گئی ہے جبکہ بعض کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر ان کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں میونسپل سیکریٹری ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی نے باضابطہ احکامات جاری کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں 129 میونسپل کمشنروں کے تبادلے کر دیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ احکامات فوری اثر کے ساتھ نافذ العمل ہوں گے۔
اس تبدیلی کے تحت ورنگل میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے ٹی راجیشور کو محبوب آباد کا میونسپل کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔