تلنگانہ میں بلدی انتخابات کا جوش، پہلے دن 902 پرچہ نامزدگیاں داخل ، کانگریس سب سے آگے
تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور پرچہ نامزدگیوں کے اندراج کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔ پہلے ہی دن 28 جنوری کو مجموعی طور پر 902 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کیے، جس سے انتخابی فضا گرم ہو گئی ہے۔
سیاسی جماعتوں میں برسراقتدار کانگریس پارٹی سبقت لے گئی ہے، جس کی جانب سے سب سے زیادہ 382 نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ اس کے علاوہ دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے بھی بڑی تعداد میں میدان میں اتر کر مقابلے کو دلچسپ بنا دیا ہے۔
حکام کے مطابق نامزدگیوں کا یہ عمل کل 30 جنوری کو اختتام پذیر ہو جائے گا، جس کے بعد جانچ پڑتال اور انتخابی مہم کے اگلے مراحل کا آغاز ہوگا۔ انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے الیکشن انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست کی 116 بلدیات اور 7 کارپوریشنوں میں 11 فروری کو پولنگ ہونے والی ہے



