تلنگانہ

تلنگانہ بلدی انتخابات – بلدیات اور کارپوریشن میں بی آر ایس کے انچارجس کا تقرر

بی آر ایس پارٹی نے مختلف کارپوریشنوں اور میونسپلٹیوں کے لئے انچارجس کا تقرر کر دیا ہے۔ پارٹی کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ عنقریب منعقد ہونے والے انتخابات کے پیش نظر کارپوریشن اور میونسپلٹی وار کوآرڈینیٹرس کی فہرست جاری کی۔

 

کے ٹی آر نے بتایا کہ ریاست بھر کی ہر میونسپلٹی اور کارپوریشن کی ذمہ داری ایک سینئر قائد کو سونپی گئی ہے۔ انچارجس کی بنیادی ذمہ داری زمینی سطح پر پارٹی کارکنوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور مقامی حالات کے مطابق انتخابی حکمتِ عملی تیار کرنا ہوگی

 

۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کے آغاز سے لے کر اختتام تک انچارجس متعلقہ میونسپلٹی میں مسلسل دستیاب رہیں گے۔ کے ٹی آر کے مطابق امیدواروں کے انتخاب کا عمل انتخابات میں نہایت اہم ہوتا ہے، جس میں انچارجس کلیدی کردار ادا کریں گے۔

 

وہ مقامی قیادت سے مشاورت کے بعد مضبوط اور جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدواروں کی نشاندہی کریں گے اور وقتاً فوقتاً اپنی رپورٹس پارٹی قیادت کو پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button