تلنگانہ میں بلدی انتخابات کی گہماگہمی عروج پر – دوسرے دن ہزاروں نامزدگیاں داخل – آج آخری دن بڑی تعداد میں داخل ہونے کی توقع

تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے سلسلے میں نامزدگیوں کے عمل نے زور پکڑ لیا ہے۔ جمعرات کے روز ریاست بھر میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے اپنے نامزدگی پرچے داخل کئے، جس سے انتخابی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی
۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 7,980 امیدواروں کی جانب سے 8,326 نامزدگیاں داخل کی گئیں۔
الیکشن حکام کے مطابق نامزدگیوں کی وصولی کا عمل آج (جمعہ) اختتام کو پہنچ رہا ہے، جس کے بعد جانچ پڑتال اور دیگر انتخابی مراحل کا آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ پہلے دن چہارشنبہ کو صرف 902 نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں، تاہم دوسرے دن کے مقابلے میں یہ تعداد کہیں کم رہی۔
اج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے توقع ہے اج بھی بڑی تعداد میں پرچہ نامزدگی داخل ہوں گی ۔جگتیال بلدیہ کے وارڈ 46 سے شاہدہ نیہال نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ہمراہ کانگریس اقلیتی صدر کانگریس مکثر علی نہیال اور محمد مجاہد علی بھی موجود تھے

جبکہ اسی وارڈ سے مجلس کی طرف سے سینر صحافی مرزا فضل بیک کی اہلیہ نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا



