تلنگانہ بلدی انتخابات میں مجلس کی مضبوط پیش قدمی، 66 نشستوں پر کامیابی

تلنگانہ کے مختلف بلدیات اور کارپوریشنوں میں مجلس نے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 66 امیدواروں کو منتخب کروانے میں کامیابی حاصل کی۔
مجلس نے ان بلدی انتخابات میں تقریبا 220 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے۔ ان میں سے 8 بجے شب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق 66 بلدی وارڈس اور ڈیویژنس میں کامیابی حاصل کی
جن میں سب سے زیادہ نظام میونسپل کارپوریشن میں 13 ڈیویژنس پر مجلسی امیدواروں کو کامیابی ملی جبکہ کریم نگر میونسپل کارپوریشن میں 3 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اسی طرح نلگنڈہ میونسپل کارپوریشن میں 2، محبوب نگر میں ایک ڈیویژن میں مجلس کو کامیابی ملی۔
اس کے علاوہ جن بلدیات میں مجلسی امیدواروں کو کامیابی ملی ہے ان میں بھینسہ بلدیہ میں 12، بودھن میں 12، عادل آباد میں 6، نرمل میں 3، ظہیرآباد میں 2، نارائن پیٹ میں 2، جگتیال میں 2، سنگاریڈی، کاغذنگر، گدوال، کوہیر، کوڑنگل، وقارآباد، آرمور اور تانڈور میں بالترتیب ایک ایک امیدوار کو کامیابی ملی۔ اس کے علاوہ مزید چند وارڈس کے نتائج آنا باقی ہیں



