تلنگانہ

تلنگانہ بلدی انتخابات کا نوٹیفکیشن آج شام تک جاری ہونے کا امکان !

حیدرآباد _ تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے اعلان کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ امکان ہے کہ آج منگل کی شام تک الیکشن نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

 

اس سے قبل صبح کے وقت اسٹیٹ الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے ضلع کلکٹرس اور ایس پیز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں انتخابی انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق 11 فروری کو ووٹنگ جبکہ 13 فروری کو ووٹوں کی گنتی ہونے کا امکان ہے۔ ان انتخابات کے تحت 7 میونسپل کارپوریشنوں اور 116 بلدیات کے لئے رائے دہی عمل میں آئے گی۔

 

شیڈول جاری ہوتے ہی ضابطۂ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ووٹروں کی حتمی فہرستیں اور بیالٹ باکس پہلے ہی تیار کر لئے گئے ہیں۔

 

حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام انتخابی عمل 15 فروری تک مکمل کر لیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button