تلنگانہ

تلنگانہ میں بلدی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز – کل منگل سے ووٹر لسٹ کی تیاری

حیدرآباد _ تلنگانہ اسٹیٹ  الیکشن کمیشن نے بلدیات اور میونسپل کارپوریشنوں کی ووٹر لسٹ میں نظرِ ثانی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس عمل کے تحت 30 دسمبر سے 10 جنوری 2026 تک ووٹر لسٹ کی تیاری کی جائے گی، جو 117 بلدیات و کارپوریشنوں میں ہوگی، جن میں نظام آباد، محبوب نگر، منچریال، کریم نگر، کوتھگوڑم اور راماگنڈم شامل ہیں۔

 

پنچایت انتخابات کے پُرامن اختتام کے بعد اب ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی اور بلدی انتخابات ایک ساتھ کرانے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی فینانس کمیشن سے شہری اداروں کو تقریباً 700 کروڑ روپے کے فنڈس ملنے ہیں، جس کے لیے مارچ تک انتخابات ضروری ہیں

 

۔ کئی بلدی ادارے پہلے ہی اسپیشل افسران کے تحت ہیں، جبکہ فروری میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور مئی میں ورنگل، کھمم، سدی پیٹ سمیت دیگر بلدیات کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں الیکشن کمیشن کی تیاریوں کے آغاز سے سیاسی حلقوں میں گہماگہمی بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button