تلنگانہ
تلنگانہ میں کل چہارشنبہ کو بلدی انتخابات کی پولنگ – جانئے کونسی جماعت کتنے حلقوں میں کررہی ہے مقابلہ

تلنگانہ کے بلدی انتخابات کی پولنگ کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ ریاست کی 7 کارپوریشنوں اور 116 میونسپلٹیوں کے تحت آنے والے 2,996 وارڈز میںانتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں مجموعی طور پر 10719 امیدوار میدان میں ہیں ۔
، جہاں ہر وارڈ میں اوسطاً چار امیدوار انتخابی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔کل چہارشنبہ 11 فروری کو صبح 7 بجے سے پولنگ کا آغاز ہوگا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد 13 تاریخ کو انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
اس انتخابات میں کانگریس 2538 ؛ بی آر ایس 2478 ؛ بی جے پی 2252 اور مجلس 220 وارڈس اور ڈیویژنس میں مقابلہ کررہی ہے




