تلنگانہ

حیدرآباد میں موسی ندی پوری شدت کے ساتھ بہہ رہی ہے

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے اطراف و اکتمیں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عثمان ساگر اور حمایت ساگر ذخائر آب کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ذخائر آب لبریز ہو چکے ہیں اس صورتحال کے پیشِ نظر واٹر بورڈ کے حکام نے حمایت ساگر کے گیٹس کھول دیے اور پانی کو موسی ندی میں چھوڑ دیا۔

 

موسی ندی اس وقت پوری شدت سے بہہ رہی ہے۔ باپو گھاٹ، ضیا گوڑہ، پرانا پل، نیا پل، چادر گھاٹ اور موسی رام باغ جیسے علاقوں میں موسی ندی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ ضیا گوڑہ اور پرانا پل کے آس پاس کے نشیبی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں۔

 

ضیا گوڑہ بائی پاس پر پانی جمع ہو جانے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ پولیس نے سڑکوں پر بیریئر لگا کر لوگوں کو اس راستے سے گزرنے سے روک دیا ہے۔

 

موسی ندی کے کنارے موجود متعدد مندر اور شمشان گھاٹ بھی پانی کی زد میں آ گئے ہیں۔ چادر گھاٹ پر واقع چھوٹے پل کو موسی ندی کا پانی چھو رہا ہے۔دوسری طرف، موسی رام باغ پل پر سے بھی پانی بہہ رہا ہے جس کے باعث گزشتہ دو دنوں سے یہات ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button