تلنگانہ
موسی ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ- موسی رام باغ پل کو بند کردیا گیا
حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید بارش کی وجہ سے حمایت ساگر کے دروازے کھولنے سے موسی ندی میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حفاظتی اقدامات کے طور پر منگل کی صبح حکام نے موسی رام باغ پل پر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی ہے۔ پل کے دونوں طرف پولیس نے رکاوٹیں لگا دی ہیں۔ حکام نے موسی ندی کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔



