تلنگانہ

مختلف مسلم تنظیموں کے قائدین کی چیف منسٹر ریوَنت ریڈی سے ملاقات – جوبلی ہلز میں کانگریس کی تائید کا اعلان

چیف منسٹر ریوَنت ریڈی سے جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کے ذمہ داروں کے علاوہ دیگر مذہبی قایدین نے ملاقات کی اور مسلم مسائل کو پیش کیا۔

 

مسلم قائدین کی ملاقات کی اطلاع دیتے ہوئے چیف منسٹر ریوَنت ریڈی نے بتایا کہ حیدرآباد کے جوبلی ہلز حلقہ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مختلف مسلم  تنظیموں کے قائدین نے ان سے  ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے اقلیتوں کو درپیش مسائل کو تفصیل سے پیش کیا۔

 

مسلم  قائدین کی نمائندگی پر رہونت ریڈی نے ان تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پارٹی اقلیتوں کے حقوق اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

 

اس موقع پر مسلم تنظیموں  نے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔ جس پر میں نے ان تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعتماد پارٹی کے لیے ایک بڑی حوصلہ افزائی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button