تلنگانہ
تلنگانہ کے کھمم میں مسلم نوجوانوں نے رام نومی جلوس میں شامل افراد کو چھانچ پیش کی

تلنگانہ کے ضلع کھمم کے نظام پیٹ مسجد سنٹر کے قریب رام نومی کے موقع پر مذہبی رواداری کا ایک مثالی واقعہ پیش آیا۔ شدید دھوپ کے باوجود خیمہ لگاتے ہوئے مقامی مسلمانوں نے رام نومی جلوس میں شامل افراد کو چھانچ پیش کی ۔
تاخیر سے سامنے آئے اس واقعہ کی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ مقامی مسلمانوں نے بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاتریوں اور راہگیروں میں چھاچھ تقسیم کی۔ مسلمانوں کے اس عمل کی کافی ستائش کی گئی۔
منتظمین نے کہا کہ مذہب کا اصل پیغام محبت بھائی چارہ اور خدمت خلق ہے، اور یہی جذبہ ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ مقامی ہندو برادری کے افراد نے بھی مسلمانوں کے اس جذبہ کی دل کھول کر ستائش کی ۔