تلنگانہ

حیدرآباد کی مندر میں مورتی کو نقصان پہنچانے کا معاملہ۔ ممبئی کا نوجوان ملوث: پولیس

حیدرآباد ۔ حیدرآباد سٹی پولیس نے سکندرآباد کی مندر میں مورتی کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ پولیس کے بموجب 14 اکتوبر کو صبح کی اولین ساعتوں میں ایک نوجوان نے مارکٹ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع مندر میں گھس کر مندر کی مرکزی مورتی کو نقصان پہنچایا تھا۔

 

توڑ پھوڑ کی آواز سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور اس شخص کو پکڑ لیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جو ہجوم کے حملہ میں زخمی ہوگیا تھا۔ مذکورہ معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے ملزم کا نام سلمان سلیم ٹھاکر ہے جس کی عمر تقریباً 30 سال ہے، جو ممبئی کے قریب ممبران کا رہنے والا ہے۔ وہ اکتوبر 2024 کے اوائل میں ایک ماہ طویل شخصیت سازی کے ورکشاپ میں شرکت کے لیے حیدرآباد آیا ہوا تھا۔

 

سلمان بی ای کمپیوٹر انجینئرنگ کا گریجویٹ ہے اور سوشل میڈیا پر سرگرم ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ممبئی، مہاراشٹرا میں اس سے قبل بھی اسی قسم کے واقعات میں ملوث ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button