تلنگانہ

قیدی کے پیٹ سے نکلے کیلیں، دھات کے ٹکڑے اور ٹیپ۔ حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد: حیدراباد کے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں ایک قیدی کے پیٹ سے کیلیں،ناخن، پلاسٹک کی اشیاء اور دھات کے ٹکڑے نکالے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق 21 سالہ محمد سہیل نام قیدی چنچل گوڑہ جیل میں محروس بتایا گیا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے وہ پیٹ درد کی شکایت کر رہا تھا 8 جنوری کو جیل کے حکام نے اسے علاج کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا۔

 

طبی معائنوں اور ٹیسٹ کے بعد ایکسے بھی کروائے گئے جس میں پتہ چلا کہ قیدی کے پیٹ میں کیلیں،ناخن، پلاسٹک ٹیپ اور دھات کے ٹکڑے ہیں۔ ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے انڈواسکوپی کے ذریعہ یہ اشیاء قیدی کے پیٹ سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

 

پتہ چلا ہے کہ قیدی نے یہ اشیاء وقفہ وقفہ سے نگل لی تھی۔ اس وقت مریض کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button