تلنگانہ

نلگنڈہ کی طالبہ کی امریکہ میں موت

نلگنڈہ ۔ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے پندناپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ پرینکا کی امریکہ میں بلڈ کینسر کے باعث موت ہوگئی۔پرینکا 2023 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گئی تھیں جہاں اس نے یونیورسٹی آف یو اے ایچ سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی۔

 

تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ اوپی ٹی پروگرام کے تحت ملازمت کی تلاش میں تھیں تاکہ تعلیمی قرض ادا کر سکیں اور اپنے خاندان کی مالی مدد بھی کر سکیں۔5 مئی کو پرینکا کو خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی اور طبیعت خراب ہونے پر اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ 7 مئی کو دماغ میں اندرونی خون بہنے کے سبب ڈاکٹروں نے انہیں برین ڈیڈ قرار دیا اور 14 مئی کو وہ چل بسی۔

 

پرینکا کی موت کی خبر سے ان کے آبائی گاؤں میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔ اس کے ارکان خاندان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نعش کو جلد از جلد وطن واپس لانے کا انتظام کرے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button