تلنگانہ

نریندرمودی کی حیدرآباد آمد

حیدرآباد: وزیر اعظم مودی نے آج حیدرآباد کے سکندرآباد میں واقع اجین مہانکالی مندر کے درشن کئے۔ انھوں نے خصوصی پوجا کی۔ ریاست کے دو روزہ دورے کے موقع پر وزیر اعظم مودی منگل کی صبح سکندرآباد مہانکالی مندر پہنچے۔

 

مندر کے پجاریوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ مہانکالی مندر سے وہ سنگاریڈی ضلع کے دورے پر روانہ ہوئے جہاں وہ کئِ ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں گے۔ حیدرآبا۔ وزیراعظم نریندرمودی اندرون دس یوم 12 ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کے دورہ کرنے والے ہیں۔

 

اپنے اس دورہ کا آغاز مودی نے کل تلنگانہ کے ضلع عادل آباد سے کیا۔جہاں انھوں نے کروڑہا روپئے مالیتی پراجکٹس کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم آج سہ پہر اڈیشہ میں 19 ہزار 600 کروڑ مالیت کے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button