تلنگانہ

نوین یادو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔‌کانگریس

حیدرآباد: جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ کے رجحانات اور زمینی سطح پر پارٹی کارکنوں و رہنماؤں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، کانگریس امیدوار نوین یادو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے ہیں، یہ بات پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے بتائی۔

 

 

انہوں نے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ کے طریقہ کار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔ عوام نے بڑی تعداد میں اپنے امیدوار نوین یادو کے حق میں ووٹ ڈالا ہے جس کا اندازہ زمینی حالات سے بخوبی ہوتا ہے۔

 

 

مہیش کمار گوڑ نے مزید کہا کہ مقامی سطح پر موجود پارٹی رہنماؤں کی اطلاعات کے مطابق کانگریس اور اس کے امیدوار کو عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار

 

 

نوین یادو کی کامیابی کے لیے محنت کرنے والے تمام کارکنوں اور رہنماؤں کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button