نیٹ یو جی امتحان کے نتائج جاری -تلنگانہ کے 36 ہزار سے زائد امیدوار کوالیفائی

ملک بھر میں میڈیکل کورسز میں داخلوں کے لیے منعقدہ نیٹ یو جی 2025 کے نتائج ہفتہ کو جاری کر دیے گئے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے یہ نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 4 مئی کو منعقدہ امتحان کی ابتدائی "آنسر کی” جاری کرنے کے بعد موصولہ اعتراضات کا جائزہ لے کر فائنل نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔
نتائج جاننے کے لیے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ای میل چیک کریں یا پھر اپنے لاگ اِن کے ذریعے درخواست نمبر داخل کر کے اسکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔تلنگانہ کے طلبہ نے اس بار بھی شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
تلنگانہ سے 41,584 اور آندھرا پردیش سے 36,776 طلبہ نے NEET میں کامیابی حاصل کی ہے۔
تلنگانہ کے چار طلبہ ٹاپ 50 میں شامل رہے جن میں
جیون سائی کمار کو – 18واں رینک
نشناتھ جو – 37واں رینک
وارن کو – 46واں رینک
شنموک کو – 48واں رینک
یہ امتحان MBBS، BDS، BSMS، BUMS اور BHMS جیسے میڈیکل کورسز میں داخلوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جس میں ملک بھر سے تقریباً 22 لاکھ سے زائد امیدوار شریک ہوئے تھے۔