دھوکہ دہی کا نیا انداز” ڈیلیوری بوایے اسکام”۔ چوکس رہنے تلنگانہ پولیس کا عوام کو مشورہ

حیدرآباد ۔ سائبر کرائم کا مسئلہ آج کے دور میں بہت سنگین ہو چکا ہے۔ مجرم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں تاکہ سادہ لوح افراد کی محنت کی گاڑھی کمائی پر ہاتھ صاف کرسکیں۔تلنگانہ پولیس نے دھوکہ دہی کے ایک نیلے طریقہ کار کا انکشاف کیا ہے جسے "ڈیلیوری بوائے اسکام” کا نام دیا گیا ہے۔
اس طریقہ کار کے تحت اگر کوئی ڈیلیوری بوائے کے نام سے آپ سے رابطہ قائم کرتے ہویے کہتا ہے کہ آپ کو بغیر آرڈر کے آن لائن چیز موصول ہوئی ہے تو یہ ایک دھوکہ ہے۔ یہ مجرم اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہیں تاکہ آپ کو دھوکہ دے سکیں، وہ آپ سے آرڈر منسوخ کرنے کے بہانے آپ کے فون پر آیا ہوا او ٹی پی طلب کر سکتے ہیں جو کہ آپ کے بینک اکاؤنٹ کی حفاظت کے لئے انتہائی اہم ہوتا ہے۔
تلنگانہ پولیس نے عوام کو یہ آگاہی فراہم کی ہے کہ اگر کوئی شخص آپ سے OTP مانگتا ہے، تو آپ کو فوری طور پر محتاط رہنا چاہئے۔ آپ کو کسی بھی صورت میں اپنے OTP کو کسی اجنبی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ بینکوں نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ کبھی بھی آپ سے کال یا SMS کے kycیا OTP یا PAN اپ ڈیٹ کرنے کے لئے رابطہ نہیں کرتے ہیں۔
سائبر کرائم کےڑہمھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اپنی معلومات کی حفاظت کرنا ضروری ہے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری طور پر پولیس کو آگاہ کرنا چاہئے۔ اس طرح کی آگاہی سے ہم نہ صرف خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔