تلنگانہ
تلنگانہ میں نظام دور کا ظلم جلیانوالہ باغ سے کم نہیں : بنڈی سنجے

مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے کہا کہ تلنگانہ میں نظام کی حکمرانی کے دوران ایسے بھیانک قتل عام ہوئے جو جلیانوالہ باغ سانحہ سے کم نہیں تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اگر جلیانوالہ باغ کے واقعہ نے انگریزوں کے ظلم کو دنیا کے سامنے آشکار کیا تو تلنگانہ میں نظام کے مظالم کو تاریخ میں وہ مقام نہیں دیا گیا
جس کے وہ مستحق تھے۔بندی سنجے نے دعویٰ کیا کہ نظام دورِ حکومت میں تلنگانہ کے دس سے زیادہ دیہات ایسے تھے جہاں جلیانوالہ باغ جیسے واقعات پیش آئے اور عوام نے اپنی جانیں قربان کیں۔
سکندراباد کے پریڈ گراونڈ میں یوم آزادی تلنگانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ تلنگانہ کے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا ضروری ہے تاکہ نئی نسل کو اس تاریخ سے واقف کرایا جا سکے۔