تلنگانہ
نظام آباد۔ پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ملزم ریاض پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

حیدرآباد ۔ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ملازم پولیس کا قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزم ریاض کے آج انکاؤنٹر میں مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے زخمی ریاض کو حراست میں لے کر گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد منتقل کیا اور علاج کروایا، حکام کے مطابق آج صبح ریاض کے چار مختلف اقسام کے ایکسرے کیے گئے۔تاہم علاج کے دوران ریاض نے وہیں موجود کانسٹیبل کی بندوق چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
اس پر پولیس نے فوری طور پر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق ریاض کی فائرنگ میں اے آر کانسٹیبل شدید زخمی ہوا ہے۔ البتہ اس انکاؤنٹر سے متعلق مکمل تفصیلات کا انتظار ہے۔



