تلنگانہ

ضلع نظام آباد میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں کمی : کمشنر پولیس نظام آباد چیتنیا کی پریس کانفرنس 

ضلع نظام آباد میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں کمی۔

 سڑک حادثات کو روکنے میں کامیاب 

نشہ میں ڈرائیونگ کی جانچ میں بہتر نتائج، منشیات کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز۔ کمشنر پولیس نظام آباد چیتنیا کی پریس کانفرنس 

نظام آباد:30/ ڈسمبر (اردو لیکس)پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیا نے آج دوپہر پولیس کمانڈ کنٹرول سنٹر میں سال 2025 ء کی کرائم رپورٹ کے ضمن میں منعقدہ ایک صحافتی کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں مجموعہ طور پر جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔ پولیس ملازمین کے محنت اور سرکاری محکموں بشمول عوام کے تعاون سے جرائم پر قابو پانے کیلئے سخت محنت کی جارہی ہے۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ گذشتہ سال مجموعی 8983 مختلف جرائم کا اندراج کیا گیا تھا جو 2025 ء میں کم ہوکر 8624 مقدمات درج کئے گئے۔

 

سائی چیتنیا نے کہا کہ بچوں کیخلاف جرائم کی تعداد 120 سے بڑھ کر 168 تک ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاک اسپاٹس کی نشاندہی اور متعلقہ جگہوں پر سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات سے حادثات کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ گذشتہ سال کل 857سڑک حادثات پیش آئے جن میں 353 افراد ہلاک اور 782 زخمی ہوئے۔سال 2025 ء میں 780 سڑک حادثات پیش آئے جن میں 276 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 

کمشنر پولیس نے کہا کہ حادثات میں کمی کے ساتھ ساتھ اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرنک اینڈ ڈرائیو پر کی خصوصی مہم اور مسلسل معائنہ سے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے کل 8410 کیسس درج کئے گئے تھے لیکن اس بار وسیع معائنہ سے یہ تعداد بڑھ کر 17627 ہوگئی۔ کمشنر پولیس نے واضح کیا کہ شراب کے نشہ میں گاڑی چلانا ان کے ساتھ ساتھ دوسروں کیلئے بھی خطرناک ہے اور اسے کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائیگا۔ کمشنر پولیس پی سائی چیتنیا نے آنے والے سال میں منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر اہداف کے ساتھ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر تعلیمی اداروں اور دیہاتوں میں شعور بیداری پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔

 

اس کو مزید وسعت دی جائے گی۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ ضلع نظام آباد بنیادی طور پر قومی شاہراؤں سے متصل ہے اس لئے بین ریاستی سارقین ڈکیتی کی وارداتیں انجام دے رہے ہیں۔ اس کی روک تھام کیلئے متحرک گشت، ڈائنمک پٹرولنگ کا آغاز کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان پر گاؤں میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس نے ڈی ڈی آر ایف فورس کو سیلاب کی صورت میں فوری مدد فراہم کرنے کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ سائبر کرائمس کے بارے میں مزید شعور بیداری پیدا کی جائے گی۔ کمشنر پولیس نے نئے سال کے تقاریبات کے حوالے سے کئی تجاویز اور مشورہ دئیے

۔

۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس تقاریبات کے انعقاد میں رکاوٹ نہیں ہے لیکن حد سے تجاوزنہیں کرنا چاہئے۔ نئے سال کے موقع پر ڈرنک اینڈ ڈرائیو کا وسیع پیمانے پر انعقاد کیا جائیگا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ شراب کے نشہ میں سڑکوں پر گاڑیاں چلانے پر 10 ہزار روپئے جرمانہ اور قید کی سزاء دی جائے گی

 

اس پریس کانفرنس میں ڈی سی پی اڈمین جی بسوا ریڈی، نظام آباد اے سی پی راجہ وینکٹ ریڈی، بودھن اے سی پی سرینواس، آرمور اے سی پی وینکٹیشور ریڈی، ٹرافک اے سی پی مستان علی، سائبر کرائم اے سی پی وائی وینکٹیشور راؤ، اسپیشل برانچ سی آئی سری سیلم، سی آئیز، ایس آئیز، سی سی آر بی سی آئی ویریا، آئی ٹی کیر اسٹاف و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button