تلنگانہ

نظام آباد انکاؤنٹر میں ہلاک شیخ ریاض کی اہلیہ کو ٹمریز میں ملازمت

حافظ محمد لئیق خان کی کامیاب نمائندگی  ،محمد علی شبیر کی خصوصی دلچسپی وسفارش

مرحوم شیخ ریاض نظام آباد کی اہلیہ کو ٹمریز میں ملازمت،

حافظ محمد لئیق خان کی کامیاب نمائندگی

،محمد علی شبیر کی خصوصی دلچسپی وسفارش

ریاض کے افراد خاندان کا اظہارِ تشکر،

 

نظام آباد، 11/جنوری (اردو لیکس) نظام آباد پولیس کی جانب سے پرمود کانسٹیبل کے قتل کرنے والے شیخ ریاض کے انکاونٹر کے بعد شیخ ریاض کی فیملی کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے شہر نظام آباد کی ممتاز شخصیت حافظ محمد لئیق خان صاحب نے تلنگانہ ریاستی حکومت و ضلع انتظامیہ و محکمہ ارباب سے پرزور نمائندگی کے علاوہ شیخ ریاض کے افراد خاندان، شیخ ریاض کی اہلیہ، ضعیف والدہ اور بچوں کے ہمراہ حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر سے خصوصی ملاقات کی تھی،

 

حافظ محمد لئیق خان کی موجودگی میں شیخ ریاض کی فیملی نے حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کو ، شیخ ریاض کے گزرنے کے بعد انھیں درپیش مسائل و معاشی مشکلات سے واقف کروایا تھا، اس ملاقات کے موقع پر نائب امیر امارات ملت اسلامیہ حافظ محمد لئیق خان نے تلنگانہ حکومت کےمشیر محمد علی شبیر سے مرحوم شیخ ریاض کی فیملی کو حکومت کی جانب سے ممکنہ اقدامات و تعاون کی درخواست کی تھی،

 

حافظ محمد لئیق خان کی کامیاب و موثر نمائندگی اور حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کی خصوصی دلچسپی اور سفارش پر مرحوم شیخ ریاض کی بیوہ صنوبر ناظمین کو تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے نظام آباد ٹمریز گرلز _3 میں آوٹ سورسنگ پر ملازمت کے احکامات حوالے کئے گئے ہیں،

 

علاوہ ازیں تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر شیخ ریاض کی فیملی کیلئے تیار شدہ ڈبل بیڈ روم مکان کی منظوری کو یقینی بنایا اس خصوص میں شیخ ریاض مرحوم کی فیملی نے حکومت کے مشیر محمد علی شبیر اور حافظ محمد لئیق خان سے اظہارِ تشکر کیا ہے،

متعلقہ خبریں

Back to top button