نظام آباد گورنمنٹ ہاسپٹل اسٹاف کا مسلم خواتین کے خلاف متعصبانہ رویہ

نظام آباد گورنمنٹ ہاسپٹل اسٹاف کا مسلم خواتین کے خلاف متعصبانہ رویہ،
ہاسپٹل سے رجوع مسلم خواتین کو برقعہ اتارنے پر کیا جارہاہے مجبور،
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلس قائدین کی سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل سے ملاقات ،خاطی اسٹاف کے خلاف کارروائی کا مطالبہ،
نظام آباد، 22/جولائی (پریس ریلیز) ضلع گورنمنٹ ہاسپٹل سے رجوع ہونے والی و شریک دواخانہ مسلم خواتین اور مریضوں کو ہاسپٹل اسٹاف کی جانب سے علاج کے دوران برقہ اتارنے پر مجبور کئے جانے کی میڈیا و سوشل میڈیا پر گشت کررہی خبروں کے تناظر میں آج صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے انچارج سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد مسٹر راملو سے انکے چیمبر میں ملاقات کی اور انھیں ایک تحریری شکایت پیش کی
،اس ملاقات کے ذریعے انچارج سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل مسٹر راملو کو بتایا کہ شہر کے ضلع سرکاری دواخانے میں برسر خدمات وارڈ بائے اور اسٹاف کی جانب سے ہاسپٹل میں اپنے علاج کی غرض سے رجوع ہونے والی مسلم خواتین کو برقعہ اتارنے کیلئے سختی کے ساتھ دباو بناکر انھیں برقعہ اتارنے پر ہی علاج کرنے مجبور کیا جارہاہے، مجلس قائدین نے بتایا کہ ڈلیوری کیلئے شریک دواخانہ ایک مسلم خاتون مریضہ اور اسکے ہمراہ موجود مسلم خواتین کو بھی برقعہ اتارنے کی دھمکی دیتے ہوئے برقعہ اتارنے پر اسٹاف کی جانب سے مجبور کیا گیا
خلاف ورزی پر ان مسلم خواتین کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے بدتمیزی کی گئی ہے، اور برقعہ اتارنے پر ہی مریضوں کے اہل و عیال رشتہ دار مسلم خواتین کو وارڈ روم میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے اس واقعہ کی مکمل ویڈیو میڈیا و سوشل میڈیا پر گشت کررہی ہیں، سرکاری محکموں بالخصوص گورنمنٹ ہاسپٹلس میں اس طرح شرپسند عناصر کی جانب سے بد بختانہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مجلس قائدین نے اپنی شدید ناراضگی و برہمی کا اظہار کیا
اور ہاسپٹل کے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ ذہن رکھنے والے شرپسند عناصر اور اسٹاف و سیکورٹی عملہ جو اس بد بختانہ واقع میں ملوث ہیں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے انھیں ملازمت سے برخواست کرنے کا مطالبہ کیا ہے،
گورنمنٹ ہاسپٹل انچارج سپرنٹنڈنٹ مسٹر راملو نے اس خصوص میں جامع تحقیقات کے ذریعے خاطی پائے جانے والے طبی عملہ و مسلم خواتین کے خلاف متعصبانہ رویہ اختیار کرنے والے شرپسند سیکورٹی ملازم کے خلاف سخت کارروائی کرنے مجلس قائدین کو تیقن دیا ہے،
اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین ،ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد، جوائنٹ سیکرٹری اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس محمد نصیر الدین، عبدالعلی، میر ارشاد علی محمد مستحسین، ماجد صدیقی اور ارشد پاشاہ خلیل احمد موجود تھے،