حج سوسائٹی نظام آباد، مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور جمعیت العلماء نظام آباد (محمود مدنی گروپ) کے وفدکی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے ملاقات
حج سوسائٹی نظام آباد، مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور جمعیت العلماء نظام آباد (محمود مدنی گروپ) کے وفدکی حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر سے ملاقات
30/ ڈسمبر کو عازمین حج کے تربیتی اجتماع کا انعقاد
نظام آباد:14/ ڈسمبر (اردو لیکس) محمد علی شبیرمشیر حکومت تلنگانہ کے آج دورہ نظام آباد کے موقع پر حج سوسائٹی نظام آباد، مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور جمعیت العلماء نظام آباد (محمود مدنی گروپ) کا ایک وفد آج گیسٹ نظام آباد میں ملاقات کرتے ہوئے گرام پنچایت انتخابات میں کانگریس پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی
اس کے علاوہ امید پورٹل وقف جائیدادوں کے اندراج کی تاریخ میں توسیع کرانے کیلئے مرکزی حکومت سے کامیاب نمائندگی پر بھی محمد علی شبیر سے اظہار تشکر کیا۔ حج سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے 30/ ڈسمبر بروز منگل کو نظام پیالیس فنکشن ہال میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع منعقد کیا جارہا ہے
اس تربیتی اجتماع میں حج سوسائٹی کے صدر مولانا اسماعیل عارفی، محمد افضل الدین نے محمد علی شبیر حکومت مشیر تلنگانہ سے شرکت کی دعوت دی جس پر محمد علی شبیر نے عازمین حج کے تربیتی اجتماع میں شرکت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر حج سوسائٹی اسماعیل عارفی، مولانا سید سمیع اللہ صدرجمعیت العلماء نظام آباد، مفتی ناصر، مولانا اعجاز، محمد نصیر الدین نائب صدر حج سوسائٹی، اظہر فاروقی موظف لکچرر نائب صدر حج سوسائٹی،محمد افضل الدین آرگنائزنگ سکریٹری جمعیت العلماء، عنایت علی افروز، وسیم احمد خان خازن حج سوسائٹی، عزیز اللہ خان شیخ اسماعیل سیٹھ، صدیق محی الدین صابر , محمد صدیق ایکٹیو ممبر حج سوسائٹی، عمران شریف ٹرینر حج سوسائٹی کے علاوہ صدر ٹاؤن کانگریس ببلی راما کرشنا، جاوید اکرم سابق صدر ضلع وقف کمیٹی،سابق کارپوریٹرس محمد عبدالقدوس، مجاہد خان، اشفاق احمد خان پاپا سابق معاون کارپوریٹر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔




