تلنگانہ
تلنگانہ کے نظام آباد میڈیکل کالج میں ریاگنگ کا واقعہ

نظام آباد: تلنگانہ کے نظام آباد سرکاری میڈیکل کالج میں ایک سنسنی خیز رَیگنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق جونیئر طالب علم راہول ریڈی کو تقریباً 10 سینئر طلبہ نے ایک کمرے میں بلا کر بری طرح زد و کوب کیا۔
راہول ریڈی نے بتایا کہ ایم بی بی ایس کے پہلے سال سے ہی اس پر رَیگنگ کی جارہی تھی اور وہ مسلسل برداشت کرتا آیا۔ حالیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ پوسٹنگ کے دوران غیر حاضر رہنے والے طالب علم سائی رام پون سے بات کرنے گیا۔ اسی بہانے سینئر طلبہ نے اس پر حملہ کیا۔
راہول ریڈی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اگرچہ اس نے یرقان کی میڈیکل رپورٹس دکھائیں، اس کے باوجود سینیرس نے اسے نہیں چھوڑا اور رَیگنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
اس واقعہ کے بعد جونیئر میڈیکل طلبہ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملوث ہاؤس سرجن طلبہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔