نظام آباد میونسپل کارپوریشن کی کانگریس امیدوارہ کا نام زیر غور – ڈپٹی مئیر کے لئے سلمی تحسین (مجلس) کے نام کو قطعیت

نظام آباد:15/فروری (اردو لیکس) نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے بلدی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی نظام آباد میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے سیاسی سرگرمیاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔بتاریخ 16/فروری بروز پیر بوقت 11بجے دن میونسپل کارپوریشن نظام آباد کے کانفرنس ہال میں نو منتخب کارپوریٹرس کو حلف دلوایا جائے گا بعد ازاں 12.30دن دوپہر مئیر اور ڈپٹی مئیر کا کا انتخاب عمل آئیگا
اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن نظام آباد میں خصوصی اجلاس کے انعقاد کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو قطعیت دی گئی ہے میئر بلدیہ نظام آباد کیلئے خاتون جنرل کو مختص کیا گیا کانگریس پارٹی کی جانب سے خاتون میئر کے دعویدار شامنتی ریڈی کو میئر بنائے جانے کی توقع کی گئی تھی تاہم شامنتی ریڈی انتخابات میں بی جے پی امیدوار کے مقابلے میں شکست ہوگئی
اس حیرت انگیز انتخابی نتیجہ کے بعد کانگریس پارٹی نے منتخبہ خاتون کارپوریٹرس کے پیش نظر بلدی ڈویژن نمبر22 للیتا پنچاریڈی چرن اور ڈیویژن نمبر42پوجیتا زوجہ پروین گوڑ جو بی سی طبقہ سے تعلق رکھتی ہیں میئر کے عہدہ کیلئے نام زیر غور ہیں۔ ڈپٹی میئر نظام آباد توقع کے عین مطابق کانگریس اور مجلس میں مفاہمت کے پیش نظر مجلس کو مختص کیا گیا ہے
۔ ڈپٹی میئر کے عہدہ کیلئے صدر مجلس بیرسٹر اسدا لدین اویسی صاحب ایم پی نے ڈپٹی میئر بلدیہ نظام آباد کے عہدہ پر مسلم خاتون محترمہ سلمیٰ تحسین صاحبہ کارپوریٹر ڈویژن نمبر54 زوجہ محمد شکیل احمد فاضل کارپوریٹر و صدر مجلس نظام آباد ٹاؤن کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کے عہدہ پر پہلی مرتبہ کسی خاتون کو اور وہ بھی مسلم خاتون کو ڈپٹی میئر بلدیہ بنایاجانا تاریخ ساز و حیرت انگیز فیصلہ ہے۔ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب خواتین کو سیاسی میدان میں مستحقہ مقام عطا کرنے اور ا ن کی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے یہ فیصلہ کیا ہے۔
نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابی نتائج کے بعد واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کی وجہہ سے بی جے پی پارٹی نے میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات سے دستبردار ہوگئی ہے جس کے پیش نظر کانگریس اور مجلس اتحاد المسلمین کی آپسی مفاہمت و اتحاد سے میئر و ڈپٹی میئر بلدیہ نظام آباد کا عہدہ حاصل کرنا یقینی ہوگیا ہے۔
نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں جملہ (60) ڈویژنوں کے بشمول نومنتخبہ کارپوریٹرس کی تعدا د بی جے پی نے28ڈویژنوں سے، کانگریس پارٹی نے 17ڈویژنوں سے، مجلس اتحاد المسلمین نے 14 ڈویژنوں سے اور ایک ڈویژن سے بی آر ایس نے کامیابی حاصل کی ہے
میونسپل کارپوریشن نظام آباد کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدے پر خواتین کو موقع فراہم کرنا آئیندہ اسمبلی انتخابات میں خواتین کی تائید و حمایت حاصل کرنے کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے



