تلنگانہ

نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے نومنتخبہ کارپوریٹرس کی صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات

نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے نومنتخبہ کارپوریٹرس کی صدر مجلس اسد الدین اویسی سے ملاقات

نظام آباد:14/فروری (اردو لیکس)نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے منعقدہ انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کے نومنتخبہ 14کارپوریٹرس و قائدین نے نظام آباد ٹاؤن صدر مجلس محمد شکیل احمد فاضل کی قیادت میں دارالسلام حیدرآباد پہنچ کر نقیب ملت صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب ایم پی سے ملاقات کی

 

۔ ان کے علاوہ نظام آباد انچارج و ملک پیٹ ایم ایل اے احمد بن عبداللہ بلعلہ سے بھی ملاقات کرتے ہوئے نظام آباد بلدی انتخابات اور میئر و ڈپٹی میئر کے انتخاب کے سلسلہ میں تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

 

مجلسی کارپوریٹرس و قائدین کے وفد میں صدر ضلع مجلس محمد فیاض الدین، سابقہ ڈپٹی میئر س میر مجاز علی، محمد ادریس خان، کارپوریٹرس عبدالرحمن ارشد پاشاہ، محمد عبدالسلیم، عبدالعلی، ایم اے قدیر، امر فاروق، محمدریاض احمد، محمد امتیاز علی، میر ممتاز علی، محمد فیصل احمدفاضل، کے اے حفیظ بنگلور،محمد سراج احمد، مجلسی قائدین شہباز احمد، خلیل احمدشامل تھے۔

 

ان کے علاوہ بودھن مجلس صدر میر الیاس علی اور نومنتخبہ کونسلرس نے بھی بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب اور ایم ایل اے احمد بلعلہ سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button