نظام آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی

نظام آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں سودی کاروبار کرنے والوں کیخلاف پولیس کی کاروائی
پولیس کی 10 ٹیموں پر مشتمل ضلع میں فینانسروں کے دفاتر و مکانات پربیک وقت تنقیح
نظام آباد:23 /اگست(اردو لیکس) محکمہ پولیس نے سودی کاروبار کرنے والے فینانسروں کے ریاکٹ کے خلاف ان کے دفاتر پر نظام آباد ضلع بھر میں دھاوے کرتے ہوئے تنقیح کی۔ نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیا کے حکم پر سودی کاروبار کرنے والے فینانسروں کے گھروں اور دفاتر کی تلاشی لی گئی۔
بتایاجاتاہے کہ نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیاحالیہ دنوں میں پولیس کی جانب سے منعقدہ پرجاوانی پروگرام میں عوامی شکایت کی سماعت کے دوران ساہوکاروں کے بارے میں شکایات کے تناظر میں تلاشی کا حکم دیا گیا تھا جنہوں نے اپنی جائیدادوں کو گروی رکھ کر (سیل رجسٹریشن)، زیادہ شرح سود وصول کرکے اور بغیر لائسنس کے فنانس بزنس چلانے کیلئے بہت سارے قرضے دیئے تھے۔پولیس کی 10 ٹیموں کے ساتھ ضلع میں بیک وقت تلاشی لی گئی۔
پولیس افسران نے نظام آباد شہر کے ساتھ ساتھ بودھن اور آرمور ڈیویژن میں اچانک تنقیح کی۔ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کی نگرانی میں، سرکل انسپکٹرس اور سب انسپکٹرس نے ساہوکاروں کے سودی کاروبارکے لین دین کے معاملات کی تفصیلات اور ریکارڈ کی جانچ کی۔
عہدیدار متعلقہ تفصیلات پولیس کمشنر کوتفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش کریں گے۔پولیس کمشنرکے حکم کے مطابق غیر مجاز سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور کارروائی کا امکان ہے۔