تلنگانہ

کیسا ہوا شیخ ریاض کا انکاؤنٹر – نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیہ نے میڈیا کو بتائی تفصیلات

تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے پولیس کمشنر سائی چیتنیہ نے بتایا کہ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل نظام آباد میں زیرِ علاج ملزم شیخ ریاض پیر کو پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا۔

 

کمشنر پولیس نے   پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ صبح کے وقت ریزرو انسپکٹر، سب انسپکٹر اور ایک کانسٹبل معمول کے مطابق ریاض کے وارڈ میں معائنہ کے لئے گئے تھے۔ اس دوران ریاض نے اچانک ہنگامہ آرائی شروع کردی، وارڈ کا دروازہ توڑ ڈالا اور شیشے بھی نقصان پہنچائے۔

 

میڈیکل عملہ کو اطلاع دینے کے بعد جب پولیس اہلکار اندر داخل ہوئے اور اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی تو ریاض نے ایک کانسٹبل کی بندوق چھیننے کی کوشش کی اور فائر کرنے کی نیت ظاہر کی۔ پولیس کے مطابق ریزرو انسپکٹر نے اسے ہتھیار واپس کرنے کی ہدایت دی لیکن اس نے انکار کرتے ہوئے فائرنگ کی کوشش کی، جس پر جوابی کارروائی میں ریاض ہلاک ہوگیا۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاض کے حملے میں زخمی ہونے والے شخص آصف کا حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل  میں آپریشن کیا گیا ہے، اور ڈاکٹروں کے مطابق مکمل صحت یابی میں تقریباً ایک سال لگ سکتا ہے۔

متعلقہ خبر بھی پڑھیں

نظام آباد۔ پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ملزم ریاض پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

متعلقہ خبریں

Back to top button