چائنا مانجہ سے موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے نظام آباد کمشنر پولیس کا انتباہ

کوئی شخص چائنا مانجہ سے فوت ہونے پر قتل کے جرم میں مقدمہ درج کیا جائیگا
چائنا مانجہ تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کو کمشنر پولیس نظام آباد کا انتباہ
نظام آباد:29/ ڈسمبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) تلنگانہ کے نظام آباد پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے اپنے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ نظام آباد ضلع پولیس کمشنریٹ کے دائرہ اختیار میں آنے والے نظام آباد، آرمور اور بودھن ڈیویژن کی عوام کو آگاہ کیا کہ چائنا مانجہ کے استعمال سے عوام الناس اور جانوروں کیلئے خطرہ ہے
۔ انہوں نے کہا کہ اس چائنا مانجہ کی وجہ سے کوئی بھی شخص ہلاک ہوتا ہے تو اس کیخلاف قتل کے جرم کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی چائنا مانجہ رکھتا یا مانجہ بناتا ہے یا فروخت کرتا ہے یا جو بھی کسی کو فروخت کرنے کی ترغیب دیتا ہے تو اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کے پاس اس بات کی اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ لوگ چائنا مانجہ حیدرآبا د سے نظام آباد منتقل کرچکے ہیں۔
ایسا چائنامانجا کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا جاسکتا ہے یا جلایا جاسکتا ہے۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ مذکورہ ہدایات کے برعکس چائنا مانجہ فروخت کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چائنا مانجہ کسی کے پاس موجود ہونے کی اطلاع ہونے پر وہ قریبی پولیس اسٹیشن یا ڈائیل 100 پر فون کرسکتے ہیں۔ معلومات فراہم کرنے والوں کی تفصیلات مخفی رکھی جائے گی۔



