تلنگانہ

تلنگانہ میں پہلے سے ریگولر کئے گئے 5 ہزار سے زائد کنٹراکٹ ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی – مستقبل میں کنٹراکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

تلنگانہ ہائی کورٹ نے کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمتوں کے حوالے سے دئے گئے ایک اہم فیصلے میں، حکم دیا ہے کہ پہلے سے مستقل (ریگولرائز) کیے گئے ملازمین کو برطرف نہ کیا جائے۔ عدالت نے حکومت کو واضح ہدایات دی ہیں کہ مستقبل میں تمام تقررات قانونی اصولوں اور طریقہ کار کے مطابق کی جائیں۔

 

ہائی کورٹ کے فیصلہ سے سابق بی آر ایس دور حکومت میں تمام 40 محکموں میں 5 ہزار 544 کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے جو احکامات جاری کیے تھے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی ۔جن میں 2 ہزار 909 جونیئر لکچررس، 184 ووکیشنل جونیئر لیکچررس ، 390 پالی ٹیکنک اور 270 ڈگری لیکچررس شامل ہیں۔

 

ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق، ریاست میں اب کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائز کرنے کے بجائے سرکاری نوکریوں کی بھرتی صرف نوٹیفکیشن کے ذریعے کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button