تلنگانہ
حسین ساگر میں گنیش نمرجن پر عدالت کا فیصلہ

حسین ساگر میں گنیش مورتیوں کے نمرجن کے معاملہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے وضاحت پیش کی ہے۔
عدالت نے مشورہ دیا کہ سال 2021 میں جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کی جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ مٹی، ایکو فرینڈلی، مورتیوں کو ہی حسین ساگر میں نمرجن کی اجازت رہے گی۔ پی او پی کے مجسموں کانمرجن جی ایچ ایم سی کی جانب سے بنائے گئے
عارضی پانی کے کنٹوں میں کیا جائے۔ اسی دوران عدالت نے تحقیر عدالت کے معاملے میں درخواست داخل کرنے میں تاخیر پر بھی سوال کیا۔