تلنگانہ

راہول گاندھی نے تلنگانہ میں اپنی بس یاترا کے دوران ٹفن سنٹر پر دوسہ بنایا

جگتیال _ 19 اکتوبر ( اردولیکس) کانگریس لیڈر راہول  گاندھی نے  تلنگانہ میں اپنی بس یاترا کے دوران موبائل ٹفن سنٹر میں خود اپنے ہاتھوں سے دوسہ بنایا  ۔

 

کریم نگر سے جگتیال تک نکالی گئی بس یاترا میں کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہول گاندھی نے ملیال گاوں کے چوراہے پر سڑک کے بازو ایک موبائل ٹفن سنٹر کو دیکھ کر بس سے اتر گئے۔ اور خود دوسہ بنایا اور پارٹی لیڈروں اور  ریونت ریڈی کو کھلایا جو ان کے ساتھ تھے۔

4 ڈوسے خود بنانے والے راہول گاندھی نے کارکنوں کے ساتھ ٹفن بھی کھایا ۔ اس موقع پر انہوں نے ٹفن سینٹر کے منیجر سے ملاقات کی۔

 

اس کے علاوہ انہوں نے سڑک سے گزرنے والے تاڈی تاسندے سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے بات چیت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button