تلنگانہ
عادل آباد میں کسی پارٹی کو نہیں ملی واضح اکثریت،بی جے پی آگے

عادل آباد: ریاست تلنگانہ عادل آباد میونسپلٹی میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔
بی جے پی اکثریت کے ہدف سے چار نشستیں پیچھے رہ گئی۔ بی جے پی نے 21 وارڈز میں کامیابی حاصل کی، کانگریس نے 11، بی آر ایس نے 6، ایم آئی ایم نے 6، جبکہ آزاد امیدواروں نے 5 وارڈز جیتے۔
عادل آباد میونسپلٹی میں جملہ 49 وارڈز ہیں۔ ان تمام 49 وارڈز میں پولنگ ہوئی جس میں 69.04 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔



