تلنگانہ

زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں حیدرآباد میں ایک آئی پی ایس عہدیدار گرفتار

حیدرآباد _ 11 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد کے پاش علاقے بنجارہ ہلز میں ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار بھنور لال کی قیمتی زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں ایک آئی پی ایس عہدیدار نوین کمار کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے

حیدرآباد کی سی سی ایس پولیس نے نوین کمار کو ریٹائرڈ آئی اے ایس بھنور لال سے متعلق جوبلی ہلز کی زمین پر قبضہ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس پہلے ہی آئی پی ایس نوین کمار کو نوٹس دے چکی ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کر چکی ہے۔ انھیں آج گرفتار کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس اسی معاملے میں نوین کمار کے بھائی اور بھاوج کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ تاہم اس حوالے سے مکمل تفصیلات معلوم ہونا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button