تلنگانہ

ہیرا گروپ کی ڈائریکٹر نوہیرا شیخ پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ – تلنگانہ ہائی کورٹ کا فیصلہ

حیدرآباد – 18 دسمبر ( اردولیکس) زیادہ منافع کا لالچ دے کر عوام سے سرمایہ جمع کرنے اور بعد میں دھوکہ دینے کے معاملے میں ہیرا گروپ اور اس کی ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کو ہائی کورٹ نے سخت سزا سنائی ہے۔ عدالت نے کورٹ کا وقت ضائع کرنے اور بار بار عرضیاں داخل کر کے نیلامی روکنے کی کوشش پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

 

عدالت نے واضح کیا کہ ہیرا گروپ کی جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت پہلے ہی سپریم کورٹ دے چکی ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کارروائی کر رہی ہے۔ نیلامی کے لیے میٹل اسکریپ ٹریڈ کارپوریشن کے آن لائن پورٹل پر 59 جائیدادیں منتخب کی گئی ہیں، جن کی نیلامی 26 دسمبر کو ہوگی۔

 

سماعت کے دوران جسٹس ناگیش بھیمپاکا نے ہیرا گروپ کے رویہ پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ 5 کروڑ روپے کی رقم 8 ہفتوں کے اندر وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرائی جائے۔ ساتھ ہی نیلامی روکنے سے متعلق تمام دلائل کو مسترد کرتے ہوئے عرضی خارج کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button