“داڑھی بڑھانے والا ہر شخص گبّر سنگھ نہیں بن جاتا” کے ٹی آر

تلنگانہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی کے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرنے پر بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے رد عمل ظاہا ہے۔
واضح رہے کہ ایوان پہنچے والے کے سی آر سے ریونت ریڈی نے مصافحہ کیا۔ ریونت ریڈی کے سی آر کی نشست تک پہنچے ان سے خیرسگالی کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
کئی برسوں بعد دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات نے سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی جبکہ اس واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔اس واقعے پر بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے ردِعمل ظاہر کیا۔
انہوں نے پیر کو اسمبلی لابی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا“کے سی آر کے لیے احترام ہونا ہی کافی ہے۔ تلنگانہ لانے والے قائد کے طور پر کے سی آر کے تئیں ریاست کے ہر فرد کے دل میں عزت ہے۔
اگر وزیر اعلیٰ میں ایوان کے اندر کے سی آر سے ملنے کی شائستگی ہے تو یہی شائستگی باہر کی باتوں میں بھی نظر آنی چاہیے۔ سیاسی حریف اگر اس طرح ایک دوسرے سے مل جل کر پیش آئیں تو یہ اچھی بات ہے۔
اس کے ساتھ ہی کے ٹی آر نے مونچھیں اور داڑھی بڑھانے کے معاملے پر بھی طنز کیا۔ انہوں نے چیف منسٹر پر طنز کرتےہوئے کہا کہ کہا“داڑھی بڑھانے والا ہر شخص گبّر سنگھ نہیں بن جاتا۔ داڑھی بڑھانا آسان ہے مگر حکومت چلانا مشکل کام ہے۔



