تلنگانہ

ضبط شدہ آٹو چھڑانے کی ضد میں ٹریفک پولیس پر سانپ چھوڑنے کی دھمکی – حیدرآباد کے پرانے شہر میں نشے میں دھت ڈرائیور کا انوکھا ڈرامہ

حیدرآباد _ 4 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر کے  چندرائن گٹہ چوراہے پر ایک انوکھا اور چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ضبط شدہ آٹو واپس نہ کرنے پر ایک نوجوان ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کو سانپ چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

 

تفصیلات کے مطابق، ٹریفک پولیس حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقے میں ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم کے دوران گاڑیوں کی تلاشی کے  رہی تھی۔ اسی دوران نشہ کی حالت میں آٹو چلا رہے ایک ڈرائیور کو روک کر ٹیسٹ کیا گیا، جس میں الکوحل لیول 150 ریکارڈ ہوا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا اور آٹو کو ضبط کرلیا۔

 

بعد ازاں ڈرائیور نے آٹو میں اپنا سامان ہونے کا بہانہ بنا کر گاڑی کے قریب گیا اور اچانک آٹو میں سے ایک سانپ نکال کر ہاتھ میں لپیٹ لیا، جس سے وہاں موجود پولیس ملازمین خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس نے آٹو واپس نہ کرنے کی صورت میں سانپ چھوڑنے کے سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔

 

صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس  چوکس ہوئی، تاہم اس سے قبل کہ پولیس اسے قابو میں لیتے، ڈرائیور سانپ سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ یہ واقعہ چندرائن گٹہ چوراہا پر پیش آیا۔

 

پولیس نے بتایا کہ فرار ہونے والے آٹو ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button