تلنگانہ

ضلع کلکٹر اور کمشنر پولیس کی غیر حاضری پر قومی اقلیتی کمیشن کی رکن محترمہ شیخ شہزادی ہوئی برہم _ اجلاس ملتوی کرتے ہوئے کھمم سے ہوگئیں واپس

قومی اقلیتی کمیشن رکن محترمہ شیخ شہزادی نے تلنگانہ کے کھمم ضلع سے منعقدہ اقلیتی امور سے متعلق اجلاس میں کلکٹر اور کمشنر پولیس کی عدم موجودگی پر  سخت برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا ۔ کلکٹر اور کمشنر پولیس کو نوٹس دیکر دلی طلب کرنے کا قومی اقلیتی کمیشن رکن محترمہ شیخ شہزادی نے انتباہ دیتے ہوئے میٹنگ کو ملتوی کر کے واپس چلے گئیں ۔

 

آج صبح کھمم کلکٹریٹ میٹنگ ھال میں کھمم ضلع اقلیتوں کے مسائل اور وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام کے سلسلے میں جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ قومی اقلیتی کمیشن کی رکن محترمہ شہزادی صبح 9 بجے ہی کھمم کے این ایس پی گیسٹ ہاؤز پہنچ گئیں محترمہ نے کھمم کلکٹر وی پی گوتم کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر کی عدم موجودگی پر وہاں موجود دیگر عہدیداران سے سوال کرنے پر عہدیداران پانچ منٹ میں پہنچ جانے کا تیقن دیا۔

این ایس پی گیسٹ ہاؤس کھمم سے قومی اقلیتی کمیشن رکن محترمہ شہزادی نے کھمم کلکٹریٹ پہچنے پر کھمم ایڈیشنل کلکٹر مدھو سدن کھمم ڈی سی پی نے استقبال کیا محترمہ شیخ شہزادی نے میٹنگ ھال میں جائزہ اجلاس شروع ہونے سے قبل کھمم ایڈیشنل کلکٹر مدھو سدن سے سوال کیا کہ کھمم کلکٹر وی پی گوتم اور کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر کہاں ہے ؟ ضلع کے اقلیتوں کے مسائل کو لیکر اہم اجلاس رکھا گیا ہے اس اہم اجلاس میں کلکٹر و کمشنر پولیس کی عدم موجودگی پر محترمہ نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروٹوکول آپ کے پاس اہمیت نہیں ہے

قومی اقلیتی کمیشن کی  رکن نے کھمم ایڈیشنل کلکٹر مدھو سدن سے سوال کیا کہ کیا آپ کے چیف سیکرٹری نے آج کے جائزہ اجلاس کے سلسلہ میں آپ کو قبل از وقت اطلاع نہیں دی محترمہ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل پر کھمم کلکٹر اور کمشنر پولیس غیر سنجیدہ ہے محترمہ نے مزید کہا کہ دستور اور قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے محترمہ نے صاف طور پر کہدیا کے جب تک اجلاس میں کلکٹر اور کمشنر پولیس حاضر نہ ہونگے اس وقت تک اجلاس کا آغاز نہیں ہوگا محترمہ نے مزید کہا کہ کھمم کلکٹر اور کمشنر پولیس کھمم کو عدم شرکت پر نوٹس جاری کر کے دلی طلب کیا جائے گا وہاں آکر جواب دینا ہوگا

 

باذوق ذرائع کے مطابق کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر ایک سابقہ رکن اسمبلی کے بیٹے کے شادی میں مصروف تھے اور کھمم کلکٹر وی پی گوتم کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کمار کے ہمراہ آنکھوں کی روشنی پروگرام میں مصروف تھے ضلع کے دو اعلی عہدیداروں کو اقلیتی مسائل پر دلچسپی نہیں ہے محترمہ نے مزید کہا کہ کھمم کلکٹر کے تعلق سے یہ شکایت موصول ہوئی ہے کہ وہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کے لئے کام کرتے ہے محترمہ نے میٹنگ کو ملتوی کر کے روانہ ہوگئیں

متعلقہ خبریں

Back to top button