تلنگانہ

ظہیر آباد میں منی حج ھاوس کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ جاری کرنے تلنگانہ حج کمیٹی کے چیئرمین محمد سلیم کا اعلان

حیدرآباد، 31، جنوری، ( اردولیکس) تلنگانہ حج کمیٹی کے چیئرمین محمد سلیم نے کہا ہے کہ ظہیر آباد میں منی حج ہاؤس کی تعمیر کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی سے ایک کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔ اس منی حج ہاؤس میں خواتین کے لیے ٹیلرنگ اور نوجوان لڑکوں کے لیے تعلیم و تربیت کا انتظام کیا جائے گا، کیونکہ حج کیمپ کی سرگرمیاں ہر سال (2-3) ماہ کی مدت کے لیے منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ فیصلہ خواتین اور نوجوانوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ محمد سلیم چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی

اس موقع پر جناب فاروق حسین ایم ایل سی، جناب جعفر حسین معراج ایم ایل اے، جناب محمد مسیح اللہ خان صدر تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ، مسٹر بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، جناب محمد جعفر خان (میدک)  ، جناب سید غلام احمد حسین (کریم نگر)، جناب نادر علی رضوی، جناب سید نظام الدین (نرسنگی)، محترمہ اسماء سلطانہ کونسلر (نلگنڈہ)، جناب نذیر الدین (عادل آباد) موجود تھے۔ ایک سوال کے جواب میں جناب محمد سلیم نے کہا کہ  توقع ہے کہ اس سال عازمین حج کے اخراجات میں ایک لاکھ کی کمی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک ماہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور عازمین حج کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ حکومت حج کے دوران مسائل کے حل کے لیے عازمین کی نمائندگی کرے گی۔ مسٹر محمد سلیم، چیرمین، تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا کہ وہ اپنے ہوٹل کی ایک منزل رہائش کے لیے مختص کریں گے اور عازمین حج کے لیے کھانا بھی فراہم کریں گے۔ عازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ جناب جعفر حسین معراج، ایم ایل اے نامپلی اور تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن نے آج کے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں پریس نمائندوں کو جانکاری دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ عازمین حج کی رہنمائی کے لیے ہر وقت تیار رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button