تلنگانہ
حیدرآباد میں ملاوٹ شدہ سیندھی کے پینے سے 16 افراد بیمار ایک کی موت

شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں ملاوٹ شدہ سیندھی کے 16 متاثرین میں ایک کی موت ہوگیی ۔منگل کے روز ملاوٹ شدہ دیسی شراب پینے کے بعد مجموعی طور پر 16 افراد کی طبیعت بگڑ گئی تھی جن میں سے ایک شخص کی دورانِ علاج موت ہوگیی۔
اس کی شناخت حیدر نگر کے سری رام نگر کالونی سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ تلسی رام کے طور پر کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق متاثرین کا تعلق غریب مزدور طبقہ سے ہے۔ سیندھی پینے کے بعد متاثرین کو الٹی، دست اور لو بی پی جیسے مسائل لاحق ہوئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
متاثرین میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ابتدائی طور پر تمام متاثرہ افراد کو رام دیو ہاسپٹل لے جایا گیا، بعد ازاں بہتر علاج کے لیے انہیں نمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔