تلنگانہ

تلنگانہ میں 11 لاکھ کسانوں کے ایک ، ایک لاکھ روپے کے زرعی قرض معاف_ اندول حلقہ میں سب سے زیادہ

اندول میں قرض معافی کے سب سے زیادہ استفادہ کنندگان۔

دوسرے اور تیسرے نمبر پر حسن آباد اور کلواکورتی حلقے ہیں۔

حیدرآباد: اندول حلقہ قرض معافی میں ریاست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد حسن آباد اور کلواکورتی نے دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ ریاستی حکومت نے جمعرات کو ایک لاکھ روپے تک کے قرضوں کو معاف کر دیا۔

 

ریاستی حکومت نے ریاست کے 110 حلقوں میں 10,84,050 کسان خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 11,50,193 کسانوں کے قرض کھاتوں میں 6,098.93 کروڑ روپے جمع کرائے ہیں 9 شہری حلقوں میں کسانوں کا قرض نہیں ہے اس سے وہ تمام خاندان قرض سے آزاد ہو گئے

 

۔ جن 110 حلقوں میں قرض معاف کیے گئے ، ان میں اندول حلقہ میں 19,186 کاشتکار خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 20,216 کسانوں کے 107.83 کروڑ روپے کے قرضے معاف کیے گئے ۔ بعد میں حسن آباد حلقہ میں 18,101 کاشتکار خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 18,907 کسانوں کے 106.74 کروڑ روپے اور کلواکرتی حلقہ میں 17,270 کاشتکار خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 18,196 کسانوں کے 103.02 کروڑ روپے کے قرضے معاف کردیئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button