تلنگانہ

ایک لاکھ روپے کی مالی امداد اسکیم _ شہر حیدرآبار کے ارکان اسمبلی کے ساتھ وزرا کا اجلاس

حیدرآباد _ 9 اگست ( پریس نوٹ) ریاستی وزیر افزائش مویشیاں  سرینواس یادو نے کہا کہ حکومت نے ذات پر مبنی پیشہ پر منحصر طبقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے مقصد سے ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے۔

 

چہارشنبہ کے روز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ، تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ میں اپنے چیمبر میں بی سی طبقے کے کارکنوں کو مالی امداد کی تقسیم پر وزیر داخلہ محمود علی کے ہمراہ شہر کے ایم ایل ایز اور عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ایم ایل ایز دانم ناگیندر، ماگنتی گوپی ناتھ، موٹھا گوپال، معظم خان، کوثر محی الدین، کلکٹر انودیپ، جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز، بی سی کارپوریشن آفیسر اشنا، جی ایچ ایم سی پروجیکٹ آفیسر سوجنیا اور دیگر نے شرکت کی۔

 

قاس موقع پر وزیر سرینواس یادو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر جامع جانچ  کریں اور اہل استفادہ کنندگان کی فہرست تیار کریں۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر جناب کلواکنٹلا چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں حکومت ریاست میں مختلف ذات پر مبنی پیشوں کو فروغ دینے کے مقصد سے کئی پروگرام منعقد کررہی ہے ۔

 

یہ وضاحت کی گئی ہے کہ نئی اہل ذاتوں جیسے نائی برہمن، راجکوس، کماری، کنسالی، کمماری، کنچارا، وڈرنگی، پسالا، میڈارا، وڈیرہ، اریکاٹیکا، میرا وغیرہ کو فی خاندان ایک لاکھ روپے کی شرح سے مالی امداد دی جارہی ہے۔ ہر حلقے میں پہلے 300 افراد مستفید ہوں گے۔ وزیر سرینواس یادو نے کہا کہ استفادہ کنندگان کو مالی امداد ایک بار کی بجائے مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button