تلنگانہ

بی آر ایس پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی کانگریس میں شامل

تلنگانہ میں بی آر ایس  پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے  کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ بتایاجاتا ہے کہ تازہ طور پر شہر کے را جندرنگر اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے بی آرایس کے رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے آج شام جوبلی ہلزمیں واقع چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیام گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہوگئے اور ریونت ریڈی نے پرکاش گوڑ کو کانگریس کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کرلیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی، رکن کونسل مہیندرریڈی اور دوسرے موجود تھے

 

۔قبل ازیں بی آر ایس سے تعلق رکھنے والے 7 ارکان اسمبلی مختلف موقعوں پر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔اس طرح بی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے ان میں ڈی ناگیندر، ٹی وینکٹ راو ’کڈیم سری ہری، پی سرینواس ریڈی، ڈاکٹر سنجے کمار، کالے یادیا، بی کرشناموہن ریڈی شامل ہیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ بی آر ایس کے مزید ارکان اسمبلی بھی کانگریس میں بہت جلد شامل ہونے والے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button