تلنگانہ

پولنگ بوتھ کے پاس ایک شخص کی موت۔ ضلع رنگاریڈی‌میں واقعہ

حیدرآباد ۔ ضلع رنگا ریڈی کے چیوڑلہ منڈل کے آلور گاؤں میں واقع پولنگ بوتھ کے پاس ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

 

14ویں وارڈ میں ووٹ ڈال کر باہر آنے کے بعد 70 سالہ بوچیا نامی شخص وہیں بے ہوش ہو کر گر پڑا، مقامی لوگوں نے فوری طور پر اسے ہاسپٹل منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

 

آلور کے ملحقہ گاؤں وینکّنا گوڑہ کے 14ویں وارڈ میں بوچیا کی بیٹی رامولماں وارڈ ممبر کے عہدے کے لیے مقابلہ کر رہی تھیں۔ اس دوران ووٹ ڈالنے کے لیے آئے بوچیا کی اچانک موت سے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button