تلنگانہ
ایک ووٹ نے پلٹ دی بازی – وقار آباد ضلع میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد رما دیوی سرپنچ منتخب
تلنگانہ میں دوسرے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات کی ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جس کے ساتھ ہی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہورہا ہے۔ وقارآباد ضلع کے مری پلی منڈل کے رام پور گرام پنچایت میں سرپنچ کے عہدہ پر ایک امیدوار کو ایک ووٹ کے فرق سے کامیابی حاصل ہوئی۔ یہاں کانگریس کی جانب سے مقابلہ کرنے والی رما دیوی نے اپنے حریف کو صرف ایک ووٹ سے شکست دے کر فتح درج کی۔
شام 4 بج کر 21 منٹ تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق کانگریس حامی امیدواروں نے 400 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ بی آر ایس 120، بی جے پی 30 اور دیگر امیدوار 124 نشستوں پر کامیاب رہے ہیں۔
اس دوران اپوزیشن جماعتوں بی آر ایس اور بی جے پی کے مقابلے میں آزاد امیدواروں کی مضبوط کارکردگی ایک دلچسپ پیش رفت کے طور پر سامنے آئی ہے۔



