آن لائن دیا سیل فون کا آرڈر نکلے صابن۔ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ورنگل ضلع کے نلہ بیلی منڈل میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ،ایک شخص نے آن لائن موبائل فون کا آرڈر دیا لیکن پیکج کھولنے پر اس میں سے دو صابن نکلے جس پر وہ حیران رہ گیا.
موضع بچی یڈی پلی کے رہنے والے بانوت نرسمہا نے اپنے بیٹے راجندر کے لیے موٹرولا کمپنی کا 16 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون ایک نجی آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے آرڈر کیا تھا۔ جب آرڈر ڈیلیوری کرنے ڈیلیوری بوائے پہنچا تو نرسمہا کو پیکنگ پر شک ہوا،اس لیے اس نے پیک کھولتے ہوئے ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ جیسے ہی پیک کھولا گیا اس میں دو صابن نکلے
جس پر وہ حیرت زدہ رہ گیا۔نرسمہا نے فوراً ہی کمپنی کے کسٹمر کیئر پر فون کر کے نہ صرف یہ واقعہ بتایا بلکہ شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ کتنے لوگوں کے ساتھ ایسا دھوکہ کر چکے ہیں۔ اس کے جواب میں کمپنی کے نمائندوں نے ایک ہفتے
کے اندر رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی۔