تلنگانہ

آپریشن تو کردیا لیکن بینڈیج پیٹ میں ہی بھول گئے۔ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ سرکاری ہاسپٹل میں عجیب و غریب واقعہ

ورنگل: آپریشن کے دوران ڈاکٹرس کی لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے کملاپور کے سرکاری ہاسپٹل میں پیش آیا۔ایک ہفتہ قبل ایک حاملہ خاتون کا آپریشن اسی اسپتال میں کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے

 

آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ میں بینڈیج (پٹی) چھوڑ کر ٹانکے لگا دیئے۔چند دنوں بعد خاتون کو شدید طبی مسائل کا سامنا ہوا اور وہ دوبارہ ہاسپٹل پہنچی۔ اس مرتبہ معائنہ پر حقیقت کھل کر سامنے آئی۔ ڈیوٹی پر موجود نرس نے جب

 

اسپتال کی ڈاکٹر سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے فون پر ہی ہدایات دیں کہ بینڈیج کیسے نکالی جائے۔ جب نرس نے بینڈیج نکالنے کی کوشش کی تو آپریشن کے دوران لگائے گئے ٹانکے کھل گئے، جس سے خاتون شدید تکلیف میں مبتلا

 

ہوگئی۔اگرچہ فی الحال متاثرہ خاتون کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے، تاہم ڈاکٹروں کی اس سنگین غفلت پر متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہاسپٹل کے پاس احتجاج پر اتر آئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button